نور مقدم کیس زندہ رکھنے پر مبشر لقمان کا شکریہ، جویریہ صدیق

سیلاب سے اموات،نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

نور مقدم کیس زندہ رکھنے پر مبشر لقمان کا شکریہ، جویریہ صدیق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے

عدالتی فیصلے پر سینئر صحافی و اینکر مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ درندہ انجام کی طرف جا رہا ہے

ایک اور ٹویٹ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ظاہر جعفر کو عدالت نے سزائے موت سنائی۔ نور مقدم کی فیملی کے لئے یہ ایک تکلیف دہ دن ہے تا ہم دعا کرتے ہیں کہ اس فیصلے سے انکو سکون ملے اور اگلی عدالتوں میں بھی ملزم کی سزائے موت اسی طرح برقرار رہے

اسلام آباد سے خاتون صحافی جویریہ صدیق نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مبشر لقمان صاحب نے نورمقدم کے کیس کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر زندہ رکھا انکا خصوصی شکریہ

سینئر صحافی مبشر لقمان نے نورمقدم قتل کیس میں مسلسل آواز بلند کی، مبشر لقمان کو اس کیس میں نہ صرف دھمکیاں دی گئیں بلکہ لیگل نوٹس بھی بھجوائے گئے، مبشر لقمان پھر بھی ڈٹے رہے اور نور مقدم کو انصاف دلوانے کے لئے متحرک رہے، مبشر لقمان یوٹیوب چینل ،ٹویٹر پر آواز بلند کرتے رہے ،باغی ٹی وی پھر بھی اس کیس کو بھر پور کوریج دی گئی

قبل ازیں وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نورمقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم کو مثالی سزا ملنا خوش آئند ہے۔ یہ فیصلہ ایسے درندہ صفت مجرموں کے لئے نشان عبرت ثابت ہوگا۔ ملک کی دیگر عدالتوں میں بھی اس نوعیت کے کیسز کی سپیڈی ٹرائل ہونا چاہئے تاکہ زمہ داران کیفرکردار تک پہنچ سکیں۔

قبل ازیں نورمقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے فیصلہ سنایا،عدالت نے شریک ملزمان ظاہر جعفر کے ملازمین جمیل اور افتخار کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ،عدالت نے ملزم کے والدین کو بری کر دیا،عدالت نے تھراپی ورکس ملازمین کو بھی بری کر دیا،کمرہ عدالت میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ،نورمقدم کے والد شوکت مقدم بھی فیصلہ سننے کے لیے کمرہ عدالت میں موجود تھے کمرہ عدالت میں وکلاء اور میڈیا نمائندگان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت کے باہرپولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،جب فیصلہ سنایا گیا تو نور مقدم کا قاتل ظاہر جعفر بھی عدالت میں موجود تھا،

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

نور مقدم قتل کیس،فیصلہ آ گیا،مرکزی ملزم سفاک ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

Comments are closed.