نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر، دیگر ملزمان کو سکائپ پر کارروائی کا حصہ بنا لیا گیا

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر اور دیگر ملزمان کو سکائپ پر کارروائی کا حصہ بنا لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی

راستے بند ہونے کیوجہ سے ظاہر جعفر اور دیگر ملزمان کو سکائپ پر کارروائی کا حصہ بنا لیا گیا ،عصمت ذاکر، تھراپی ورکس کے ضمانت پر رہا ہونیوالے ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جج نے حکم دیا کہ سکائپ کے ذریعے ملزمان کو پیش کر کے کارروائی آگے بڑھائی جائے گی، ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت حاضری پر وکیل ملزم نے اعتراض اٹھا دیا،جج نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیدھی بات کریں تاریخ دیں گھما پھرا کر بات نہ کریں، وکیل ملزم نے کہا کہ آئندہ پیشی پر مزید گواہان کو بھی طلب کر لیں ہم جرح کر لیں گے، جج عطا ربانی نے کہا کہ آج آپ کو کاپیاں بھی فراہم کر دیتے ہیں،

استغاثہ کے گواہ کانسٹیبل اقصیٰ رانی نے جرح کے دوران عدالت کو بتایا کہ 20 جون کو رات 10 بج کر 30 منٹ پر ایس ایچ او ویمن پولیس سٹیشن کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچنے اور وہاں مقتولہ کی لاش کا جائزہ لینے میں معاونت کی استغاثہ کے گواہ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مقتولہ کے جسم پر 8 ضربات کے نشانات تھے، جس میں 4 نشانات چھاتی پر بائیں جانب اور تین نشانات دائیں کان کے نیچے تھے اور ایک ماتھے پر بھی کٹ موجود تھا جبکہ زیر جامہ ملبوسات بھی خون سے آلود تھے .قتل کے وقت مقتولہ کے زیر جامہ ملبوسات بھی عدالت میں پیش کیے گئے، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ مقتولہ نے سلیٹی رنگ کی شرٹ پہنی تھی جو کہ خون سے آلود تھی .جرح کے دوران کانسٹیبل اقصیٰ رانی نے کہا کہ جائے وقوعہ پر مدعی شوکت مقدم کی موجودگی کے بارے میں کوئی علم نہیں جبکہ اس وقت پولیس وردی کے علاوہ کوئی بھی شخص جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھا۔

استغاثہ کے گواہان کی جانب سے بیانات ریکارڈ کرنے کے دوران ایک بار پھر ملزمان کے وکیل کی جانب سے اعتراض کرنے پر مدعی شوکت مقدم کو کمرہ عدالت سے باہر بھیج دیا گیا استغاثہ کے گواہ بشارت رحمان اے ایس آئی نے عدالت کے سامنے فنگر پرنٹس لینے سے متعلق بیان ریکارڈ کروایا جبکہ استغاثہ لانے والے گواہ عابد لطیف نے بھی بیان قلمبند کروا دیا تینوں گواہان پر ملزمان کے وکیل کی جانب سے تقریباً 2 گھنٹے تک جرح کی گئی

سماعت کے اختتام پر عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ملزمان کو تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی عدالت نے کیس کی سماعت 3 نومبر تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ سے مزید گواہان کے نام دینے کی ہدایت کردی نور مقدم قتل کیس میں اب تک استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے مجموعی طور پر 4 گواہان پر جرح مکمل ہو چکی ہے

ظاہر جعفر کے والدین پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے والدین کا مؤقف ہے کہ بیٹے کی جانب سے لڑکی کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں، قتل کے بارے میں وہ آگاہ تھے اور نہ ہی حقائق چھپائے ہیں۔ ہم متاثرہ فریق کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں ہیں ،عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفرسمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے مرکزی ملزم ظاہر جعفر، ذاکر جعفر،عصمت آدم، افتخار، جمیل، جان محمد اور تھراپی ورک کے طاہرظہور سمیت دیگرچھ ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی

@MumtaazAwan

واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف

نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج

ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل

قتل کے بعد تھراپی ورکس والوں کوموقع پر بھجوایا گیا تو اس میں اعانت جرم کہاں ہے؟ وکیل کے دلائل

نورمقدم کیس، ایڈووکیٹ جنرل کو کہیں کہ وہ خود آ کر دلائل دیں، عدالت کے ریمارکس

نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر

نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورک کی عمارت دوبارہ کھلوانے کی درخواست

نور مقدم قتل کیس ،ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

نور مقدم قتل کیس،درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

نورمقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی عدالت میں بار بار بولنے کی کوشش

نور مقدم قتل کیس، فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر ہوئی سماعت

نور مقدم قتل کیس،اگر یہ کام کیا تو عصمت ذاکرکی ضمانت واپس لی جا سکتی ہے،سپریم کورٹ

نور مقدم قتل کیس، سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

Comments are closed.