مزید دیکھیں

مقبول

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

شادی کا جھانسہ ، پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(باغی ٹی وی )اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف...

یوکرین کے صدر نے ٹرمپ سے معافی مانگ لی

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب...

قلات خود کش حملہ،خاتون کیسے بمبار بنی؟

بلوچستان کے ضلع قلات میں ہونے والے حالیہ...

ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی

حب میں ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق ہوگئے،33زخمی

پولیس کے مطابق ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کو حادثہ ویراب ندی عیاں پیر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 33 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ ٹرک میں 100 سے زائد زائرین سوار تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ زائئرین کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔

کراچی سے ریسکیو کی متعدد چھوٹی بڑی گاڑیوں کو جائے حادثہ روانہ کیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں کو کراچی سے ویراب ندی پہنچنے میں تقریبا دو سے ڈھائی گھنٹے کا وقت لگا۔

شاہ نورانی درگاہ کے اطراف کوئی بڑا ہسپتال نہیں ہے رورل ہیلتھ سینٹر موجود ہیں جو دفتری اوقات تک کھلے ہوتے ہیں اور رات کے وقت بند ہوجاتے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک ویراب ندی کے قریب کھائی میں گرا ہے، وہاں دشوار گزار راستہ ہے،

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 12 شدید زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔ دیگر زخمی حب کے سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں