جھل مگسی:کوٹڑہ تا گنداواہ نورانی روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،شہری اور ٹرانسپورٹرز مشکلات سے دوچار

جھل مگسی،باغی ٹی وی (نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ ) کوٹڑہ تا گنداواہ نورانی روڈ کی حالت ابتر ہو چکی ہے نورانی روڈ پر بڑے بڑےگڑھے بن گئے ہیں شہری اور ٹرانسپورٹرز شدید مشکلات سے دوچار ہیں

تفصیل کے مطابق یوسی کھاری سمیت یوسی فتح پور اور یوسی پتری کے تمام علاقوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر شہر گنداواہ سے ملانے والا کوٹڑہ ٹو گنداواہ روڈ مکمل ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے نورانی روڈ کئی سالوں سے بھی تعمیر نہ ہو سکا

کوٹڑہ ٹو گنداواہ نورانی روڈ پر اب بڑے بڑےگڑھے بن گئے ہیں، کوٹڑہ ٹو گنداواہ نورانی روڑ پر گرد غبار سے مسافر اور ٹرانسپورٹرز سخت پریشانی اور سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ، یہ سڑک بلوچستان کے مشہور بزرگ پیر چھتل شاہ نورانی کے خوبصورت چشمے سے بھی جا کر ملتی ہے اور قدرت کے اس حسین شاہکار کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں جب کہ پورے ملک سے عقیدت مند اپنی مرادیں بھی لے کر آتے ہیں اور سیاہ بھی لطف اندوز ہوتے ہیں گنداواہ کوٹڑہ کے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو ذرائع آمد ورفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے اور ایمرجنسی میں مریضوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال تک پہنتے ہوئے خستہ حال سڑک کی وجہ سے کئی گھنٹے لگتے ہے۔

مریضوں کو راستے میں تکلیف دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔خراب روڈ کی وجہ سے سفر کرنے میں دشواری کا سامنا ہیں کوٹڑہ ٹو نورانی روڈ کے عوامی حلقوں نے ایم پی اے جھل مگسی نوابذادہ طارق خان مگسی ،اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ کوٹڑہ ٹو گنداواہ نورانی روڈ پختگی کے لیے فنڈز فراہم کئے جائیں.

Comments are closed.