نوری آباد حادثہ،مرنیوالوں میں کمسن بچی بھی شامل،ماں نے سینے سے لگا رکھا تھا،دونوں کی موت
نوری آباد بس آتشزدگی،مرنیوالوں میں کمسن بچی بھی شامل،ماں نے سینے سے لگا رکھا تھا،دونوں کی موت
سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے نوری آباد کے نزدیک گزشتہ شب افسوسناک واقعہ پیش آیا
مسافر بس کو آگ لگنے سے 18 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو آصف جمیل شیخ کے مطابق بدھ کی رات بس کو لگنے والی آگ سے جاں بحق افراد میں 8خواتین اور 9بچے شامل ہیں چالیس کے قریب مسافر زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے کراچی اورحیدرآباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا
نوری آباد کے قریب بس میں لگی آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک معصوم بچی بھی شامل ہے جسے اس کی ماں نے سینے سے لگا لیا تھا اور اسی حالت میں جھلس گئی، جس کا تعلق سیلاب زدگان شہر خیرپور ناتھن شاھ سے تھا ،جاں بحق اور زخمی افراد کراچی میں منگھو پیر بند مراد کے علاقے سے اپنے آبائی گاؤں جا رہے تھے
حادثہ سے بڑا سانحہ یہ ہوا…
نوری آباد کے قریب بس میں لگی آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک معصوم بچی بھی شامل ہے جسے اس کی ماں نے سینے سے لگا لیا تھا اور اسی حالت میں جھلس گئی، جس کا تعلق سیلاب زدگان شہر خیرپور ناتھن شاھ سے تھا 😢 pic.twitter.com/HiND7nBige
— Shoukat Ali (@Shoukat_Sumro) October 13, 2022
جاں بحق افراد کے رشتے دار مظفر مغیری نے میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق افراد میں والد کے کزن کی فیملی ہے تمام افراد کا تعلق 1 ہی خاندان سے تھا جاں بحق افراد میں 6 بھائیوں کی فیملی بھی شامل ہے جن کی عمریں 20 سال سے کم ہیں
مسافربس کے ائیرکنڈیشنڈ یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد بس جل کر خاکستر ہو گئی، لاشیں شناخت کے قابل نہیں، ورثاء نے ڈی این اے کرانے سے انکارکر دیا،ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مسافر کوچ کے ائیر کنڈیشن یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو لپیٹ میںؐ لے لیا بسوں میں ہنگامی اخراج کے حوالے سے آئی جی خالد محمود کے اقدامات سے مسافروں کی اکثریت محفوظ رہی زخمی مسافروں کو بروقت جلتی بس سے ایمرجنسی دروازے سے موٹروے پولیس نے نکالا ۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حیدر آباد- کراچی موٹروے پر سیلاب متاثرین کی بس میں آگ لگنے سے 18 افراد جانبحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا ،صدر مملکت نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا صدر مملکت نے ورثا سے اظہارِ ہمدردی، جانبحق ہونے والوں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی
پی پی پی چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نوری آباد اور گولاڑچی میں دو ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا،پی پی پی چیئرمین نے نوری آباد کے سیلاب متاثرین کی کوچ کو آگ لگنے کے واقعے میں جانبحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے جامشورو کے قریب نوری آباد کے علاقے میں بس میں آتشزدگی کے واقعے کانوٹس لیا ہے ،وزیراعلیٰ سندھ سید مرادی علی شاہ نے ضلعی انتظامیہ کوزخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترسہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت بھی کی
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے نوری آباد ٹریفک حادثے میں متعدد مسافروں کے جانبحق ہونے پر اظہار افسوس کیا،اور کہا کہ اللہ جانبحق ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں، تمام سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، حکومت سے اپیل ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے اقدامات کئے جائیں،