نوری آبادی :ایم 9 موٹروے کے قریب ملنے والی عورت کی لاش کامعمہ حل

قتل میں ملوث 2 ملزمان ،قتل میں استعمال شدہ کار اور سامان سمیت گرفتار، مقدمہ درج

نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری )ایم 9 موٹروے کے قریب ملنے والی عورت کی لاش کامعمہ حل
تفصیل کے مطابق نوری آباد پولیس کی کارروائی کچھ دن قبل ایم نائن موٹروے کے قریب سے ملنے والی عورت کی نعش کی تحقیقات کے بعد عورت کے قتل کا معمہ حل کرلیا گیاہے ، قتل میں ملوث دو ملزمان اور قتل میں استعمال ہونے والی کار اورآلہ قتل سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے

ایس ایس پی جامشورو ڈاکٹر فرخ رضا ملک کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او نوری آباد انسپکٹر محمد ہاشم بروہی کی جانب سے کچھ دن قبل ایم نائن موٹروے پر عورت کی لاش ملنے والا معاملہ حل کرلیا گیاہے، قتل میں ملوث دو ملزمان رضوان ولد شمس الدین سکنہ گارڈن شو مارکیٹ کراچی اور افتخار ولد محمود حسن قریشی سکنہ سعیدآباد بلدیہ ٹائون کراچی سے گرفتار کرلیا ہے

ملزمان سے تحقیقات کے بعد قتل میں استعمال کی ہوئی کار نمبر BHN-564 اور قتل میں استعمال کیا ہوا دیگرسامان بھی برآمد کرلیا ہے –

Leave a reply