نوری آباد (باغی ٹی وی،نامہ نگاراللہ وسایا پالاری) ایف آئی اے کی ٹیم نے نوری آباد کے قریب ایک ٹیوب ویل سے بجلی چوری اور پانی چوری کرکے فروخت کرنے کے خلاف کارروائی کی۔ یہ کارروائی ایس ڈی او نوری آباد گل رحمان کاکڑ کی تحریری شکایت پر کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دبئی فارم نامی مقام پر زرعی کنکشن سے غیر قانونی ڈائریکٹ کنکشن لگا کر پانی چوری کیا جا رہا تھا، جسے ٹینکروں کے ذریعے فروخت کیا جا رہا تھا۔

ایف آئی اے نے فارم کے دو ذمہ داران، فیض محمد اور علی محمد پالاری کے علاوہ لائن سپرنٹنڈنٹ اقبال جونیجو اور اے ایل ایم جمیل احمد پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے اقبال جونیجو اور جمیل احمد کو حراست میں لے لیا، جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی اور پانی چوری کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوامی وسائل کا ضیاع روکا جا سکے۔

Shares: