نوری آباد: پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گروہ کے 8 ملزمان گرفتار
نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گروہ کے 8 ملزمان گرفتار
نوری آباد پولیس نے ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا کی ہدایات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں لوٹ مار کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او نوری آباد سب انسپکٹر ندیم سولنگی اور افسر لاشاری کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے لوٹے ہوئے زیورات، قیمتی سوٹ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں اسلم پالاری، اصغر پالاری، نظام پالاری، یعقوب پالاری، رانجھو پالاری، نورو پالاری سمیت مزید دو روپوش ملزمان رزاق عرف پیار علی پالاری اور دلاور پالاری شامل ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چار پستول اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔ ملزمان کے خلاف مختلف اضلاع میں متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں کئی وارداتیں شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف نوری آباد تھانے میں مزید مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔