![سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو،نورانی چہرے والے بزرگ پاکستانی نکلے](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/04/baurg.png)
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو،نورانی چہرے والے بزرگ پاکستانی نکلے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بزرگ کی ویڈیو پچھلے کئی دنوں سے وائرل ہو چکی ہے جس کے بارے میں مختلف باتیں کی جا رہی تھیں، بزرگ کون تھے کہاں سے تھے کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا، البتہ ہر بندہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک ہی پیغام لکھ رہا تھا،ویڈیو نہ صرف ٹویٹر بلکہ ٹک ٹاک، فیس بک پر بھی وائرل ہوئی، پاکستانی قوم نے انہیں سعودی عرب میں فرشتہ بنا دیا تو کسی نے صحابہ کرام کے دور کا بندہ، تاہم اب حقیقت سامنے آئی ہے،
ساجد عثمانی نامی ٹویٹر صارف نے پیغام جاری کرتے ہوئے ان بزرگ کی تصاویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ان بزرگ کے بارے میں عرب لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کی داڑھی ، پگڑھی ، عصا اور چادر لینے کا انداز اور سادگی ایسی ہے کہ جیسے یہ بزرگ صحابہ کرام کے دور سے لوٹ کر آئے ہوں ۔
مدینہ منورہ میں دیکھے جانے والی وہ بزرگ شخصیت جنہوں نے پوری دنیا کے مسلمانوں کی توجہ حاصل کرلی ھے 👇 pic.twitter.com/ScFNk8Hs30
— ✍کھری باتیں 🇵🇰 (@AzizUrRehman83) April 21, 2023
یہی پیغام ہر جگہ وائرل ہوا،تا ہم اب حقیقت سامنے آئی ، ایک صارف نے بزرگ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ پاکستانی ہیں، اور انکا تعلق پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے ہے،
پورے عرب کو اپنی سادگی سے متاثر کرنے والی شخصیت۔۔!
پورے عرب میں شوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ عوام و خواص ان کی سادگی پر فدا ہو رہے ہیں۔ علماء عرب بزرگ کو "امیر المؤمنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ" کے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔ #المدينة__المنورة #عشق_مصطفیٰﷺ pic.twitter.com/PdDbC0sCks
— Shams Tabrez Anjum (@ShamsTabrez092) April 20, 2023
ایک صارف نے ایک پوسٹ کرتے ہوئے بزرگ ، نورانی شخصیت والے چہرے کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ 20 اپریل 2023 کو آل پاکستان مری اتحاد سعودی عرب صدر رئیس عبدالر حمن مہمندائی مری نے حاجی عبدالقادر عالیانی مری ، حاجی عبدالستار جیلانی مری سے ملاقات کی ،اس کے بعد رئیس عبدالرحمن نے سعودی عرب میں وائرل ہونے والے شخص حاجی عبدالقادر مری اور عبدالستار مری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اس کے بعد اپنی نگرانی میں انہوں نے حاجی عبدالقادر مری کو واپس ملک پاکستان جانے کیلئے جدہ ایئر پورٹ کیلئے رخصت کیا
ایک اور ٹویٹر صارف نے ان بزرگ شخصیت کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ’’چند سیکنڈ کی ویڈیو کلپ سے عرب میڈیا پر وائرل ہونے کہ بعد دنیا بھر میں مشہور ہونے والے بزرگ کا نام عبدالقادر مری ہے جن کا تعلق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر ’’حب‘‘ سے ہے یہ بھی اطلاع ہے کہ یہ آج صبح سویرے مدینہ سے کراچی ایئرپورٹ پہنچیں گے۔
مران خان کا مزاج کسی بھی طور پر سیاسی نہیں
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟