نوری آباد: گاؤں کی 350 ایکڑ زمین پر بلڈرز کا ناجائز قبضہ،خاتون سمیت 5 زخمی،عوام کااحتجاج

لونی کوٹ پولیس کے سرپرستی میں زمین پر کام جاری ہے کوہستان کی زمین سونا ہے جس پر بڑے بڑے بلڈرز اور قبضہ مافیا کا راج ہے

نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری) نوری آباد کے نواحی گاؤں صوفن جاکھرو میں گاؤں کی 350 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرنے کے بعد مسلح افراد نے دیہاتیوں میں ایک خاتون سمیت 5 افراد کو زخمی کر دیا۔
کوہستان رائل الائنس کے رہنما ڈاکٹر لکھمیر پالاری، ڈاکٹر امتیاز پالاری، محمد بخش بروہی اور دیہاتی دوست علی ، قادر جاکرو اور دیگر کی قیادت میں بااثر بلڈرز اور پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا،

بااثر مافیا کی جانب سے زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے، جہاں انہوں نے 350 ایکڑ اراضی پر جھوٹے ریکارڈ بنا کر مسلح افراد کو ہتھیاروں کے ساتھ تعینات کر رکھا ہے۔ جو کہ آئے روز گاؤں کے باہر ہوائی فائرنگ کر کے گاؤں والوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں، گاؤں والوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، لوہنی کوٹ پولیس بااثر مافیا کے ساتھ مل کر زمینوں پر قبضہ کر ارہی ہےاور گاؤں کے لوگوں پر جھوٹے ایف آئی آراور مقدمے درج کئے جارہے ہیں

لونی کوٹ پولیس کے سرپرستی میں زمین پر کام جاری ہے کوہستان کی زمین سونا ہے جس پر بڑے بڑے بلڈرز اور قبضہ مافیا کا راج ہے، گاؤں والوں کاکہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم اور بربریت کی جارہی ہے، پولیس الٹا ہمیں ڈرا دھمکا رہی ہے

ہم اعلیٰ حکام کو درخواست کرتے ہیں کہ ہماری زمین سے قبضہ چھڑوایا جائے اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ورنہ دونوں اطراف سے ایم نائن موٹر وے پر سخت احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

Leave a reply