شمالی وزیرستان: ضلع سطح پر اسکول کے طلبہ میں تقریری مقابلہ ،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیون ڈویژن کے میجر جنرل محمد نعیم اختر کی ہدایت پر پاک فوج کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر اسکول کے طلباء اور بچوں کے درمیان تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
میرانشاہ کے ٹوچی جرگہ ہال میں ہونیوالی تقریب میں مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ سیون ڈویژن میجر جنرل محمد نعیم اختر کے علاوہ کمانڈنٹ ٹوچی اسکاوٹس بریگیڈیئر رضوان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محب داوڑ، احسان داوڑ، کرنل اسٹاف کرنل سعود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیر احمد اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد زمان خان بھی شریک ہوئے۔
پروقار تقریب میں اسکول کے پرنسپلز اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اسکول کے بچوں کو 2 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، جس میں ایک کیٹیگری میں نرسری سے لیکر پانچویں جماعت تک اور دوسری کیٹیگری میں چھٹی جماعت سے لیکر ایف ایس سی تک طلباء شامل تھے۔
تقریری مقابلے میں دونوں کیٹیگریز کے 45 بچوں نے حصہ لیا، پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء کے ساتھ ساتھ ان کے پرنسپلز کو بھی طلباء کی بہترین پرورش پر نقد انعامات سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے تحصیل سطح پر پورے شمالی وزیرستان میں تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء کو ضلعی سطح پر آج ہیڈ کوارٹر میرانشاہ میں بلایا گیا۔جنرل آفیسر کمانڈنگ سیون ڈویژن میجر جنرل محمد نعیم اختر نے کامیاب بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا