ضلع شمالی وزیرستان(باغی ٹی وی رپورٹ )انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں مزید سخت
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا تیسرے روز کا آغاز سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ہوا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر روخانزیب خان پولیو مہم کی سیکیورٹی کی ازخود نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال وزیر نے تیسرے روز پر علی الصبح سیکیورٹی کے حوالے سے پولیو کنٹرول روم جبکہ سرکل ایس ڈی پی آوز نے مختلف ہسپتالوں اور بی ایچ یوز کے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پولیس ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کرکے مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جارہے ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کے آغاز پر سرکل ایس ڈی پی آوز اور تھانہ جات کے ایس ایچ آوز نے بچوں کو خفاطتی پولیو کے قطرے پلائیں
انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔ تمام مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔
تیسرے روز پر پولیو ورکرز کی تمام ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کر دی گئی تھی، سرکلز میں ٹیموں کی سیکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ڈی پی آوز خود کر رہے ہیں۔ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر کے پولیو ٹیموں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
بچوں کے والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ارکان سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنائیں.








