نوشہرہ کے قریب بس الٹ گئی،ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹر وے ایم ون پر پبی کے قریب بس حادثے کا شکار تین افراد جاں بحق ہو گئے

تفصیلات کے مطابق بس نمبر LES 388 جو کہ لاہور سے پشاور کی جانب جا رہی تھی ،پبی کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے اور روڈ کے سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس سڑک کے کنارے الٹ گئی ۔بس میں کل 12 افراد سوار تھے ۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثہ صبح سویرے پیش آیا جس کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،حادثے میں4افراد جان بحق جبکہ7افراد شدیدزخمی ہوئے ہیں،جان بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور 3مرد شامل ہیں

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور سات شدید زخمی ہوئے ۔موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ہلاک شدگان اور شدید زخمی ہونے والے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔

Shares: