محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے میں علماءکرام کا کلیدی کردار کرنے کا عزم

محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے علماء کرام کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ میں نوشہرہ کینٹ ،رسالپور اور جہانگیرہ کے علماء کرام نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے علماء کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ بھر میں اور خصوصاً محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں علماء کرام اپنا کلیدی کردار کریں۔علماء کرام کی مدد ہی سے سماج دُشمن عناصر کے مذموم ارادےناکام بنائیں جا سکتے ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے مزید کہا کہ شہر کا امن امان برقرار رکھنے کے لیے کسی قسم کی فرقہ واریت، اشتعال انگیز تقاریر ،لوڈ اسپیکر کا غلط استعمال ،اسلحے کی نمائش اور شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد نوشہرہ کینٹ کے خطیب پروفیسر قاضی خلیل الرحمٰن نے علماء کرام کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔میٹنگ کے اختتام پر ملک اور نوشہرہ کے امن و امان اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

Comments are closed.