نوجوان نسل کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ڈسٹرکٹ نوشہرہ پولیس افیسر

نوشہرہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے جبکہ ان سے 04 کلوگرام چرس اور04 کلوگرام آئس برآمد۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان کے خصوصی احکامات پر ریجنل پولیس مردان محمد سلیمان کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے عملی اقدامات کرتے ہوئے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائی کے احکامات جاری کیےتھےمستقبل کے معماروں کے رگوں میں منشیات کا زہراتار کر کھوکھلا کرنے والوں موت کے سوداگروں سے سختی سے نمٹنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔ پہلے مرحلے میں منشیات فروشوں کی لسٹیں مرتب کی گئی۔چھان بین کے بعد متعلقہ تھانہ جات کے افسران کو معاشرے کے ان ناسوروں کیخلاف کامیاب کاروائی کے احکامات دئیے گئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 04 کلوگرام چرس اور 04 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دئیے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے کہا کہ منشیات ایک زہر ہے۔جو ہمارے معاشرے کو رفتہ رفتہ کھوکھلا کرتا جا رہا ہے۔آج کے دور میں ہمارے معاشرے کو بہت سے مسائل نے گھیر رکھا ہے۔جس میں سے ایک منشیات کی شکل میں ہمارے معاشرے میں سرائیت کرتی جا رہی ہے ۔ انشاء اللہ نوشہرہ سے اس ناسور کا خاتمہ نوشہرہ پولیس کے اولین اہداف میں شامل ہے۔نوشہرہ پولیس کا موت کے سوداگروں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔نوشہرہ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھی کاروائیاں جاری رہے گی۔

Comments are closed.