لاہور:قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، صرف کرکٹ کھیلتے ہیں جو ہمارا کام ہے۔اطلاعات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا یہ ایک بہت اچھی چیز ہے کہ سیریز کے آغاز میں جیت ملی ہے، ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں اور ہر جیت سے انرجی میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کچھ مختلف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کنڈیشن سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، کل بہت سرد موسم تھا لیکن آج میچ ڈے پر کنڈیشنز نارمل تھیں، ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج سورج نکلا ہوا تھا اور ہمیں کھیلنے کا موقع ملا، پچ بہت اچھی اور بیٹنگ کے لیے ساز گار تھی لیکن ہم 10 سے 12 رنز کم تھے، بولروں نے اچھی بولنگ کی اسی لیے ہم آسانی سے میچ جیت گئے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا بنگلادیش کی ٹیم آسان نہیں ہے، ان کی بولنگ بہت اچھی ہے، بنگلادیش کے پاس تگڑے اسکلز والے بولرز ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں محمد رضوان کا کہنا تھا ہم کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، ہم کرکٹ کھیلتے ہیں، جو ہمارا کام ہے اس کو اچھے طریقے سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو سوال کرتے ہیں اگر وہ پاکستان کے لیے سوچ رہے ہیں تو ہم انہیں سیلوٹ کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ سب پاکستان کے لیے مثبت سوچ رہے ہیں، جو سوال اٹھاتے ہیں ان کے دل میں بھی پاکستان کا درد ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا ہم بھی انسان ہیں ہم میں کمی بیشی بھی ہے، اس کمی بیشی کو دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔بھارت کے جارح مزاج بیٹر سوریا کمار یادیو سے متعلق سوال پر وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا سوریا کمار یادیو اچھا کھیلتا ہے، جس طرح وہ کھیلتا ہے مجھے پسند ہے لیکن یہ ضرور دیکھا جائے کہ ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر مختلف چیزیں ہیں۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا میں نے نمبر ون رہنے کے لیے نہیں سوچا، جو پاکستان کی ضرورت ہے وہ پوری کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کیونکہ نمبر ون اور مین آف میچ کی سوچ آپ کو منفی طرف لے جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی پچز بھی ملتی ہیں جہاں ساٹھ گیندوں پر چالیس کرنا پڑتا ہے لیکن آپ پاکستان کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیلتے ہیں۔
پاک بھارت میچ کے حوالے سے سوال پر رضوان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کا میچ پریشر والا ہوتا ہے لیکن میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں اور عزت مل رہی ہے، ہم پوری ٹیم پاکستان انڈیا کے میچ کو لے کر ابھی پرسکون ہے،
ادھرایشیا کپ ویمن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ندا ڈار کی شاندار نصف سنچری کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137رنز سکور کئے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پی سی بی نے ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان کردیا
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں منیبہ علی 17، سدرہ امین 11، بسمہ معروف 32، عالیہ ریاض 7، عائشہ نسیم 9 اور طوبہ حسن 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئیں۔بھارت کی جانب سے دیپتی شرما 3 وکٹیں حاصل کر کے سب سے نمایاں رہیں اور پوجا واستراکر نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رینوکا سنگھ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
پہلی پاکستان جونیئر لیگ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ شروع
بھارت کی جانب سے ریچا گھوش نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے جبکہ سبھی نینی میگھنا 15، سمریتی مندانا 17، جمیمہ روڈریگز 2، دایالان ہیمالاتھا 20، پوجا واستراکر 5، دیپتی شرما 16 اور ہرمن پریت کور 12 رنز بنا سکیں۔
پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا زلمی ہیڈ کوارٹرکا دورہ:پی ایس ایل کی یادیں…
پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو 4 اوورز میں 30 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایمن انور اور طوبہ حسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔