بیرون ملک پاکستانیوں کوپنجاب اورکے پی حکومتوں کوسیلاب فنڈزدینےسےنہیں روکا جارہا:اسٹیٹ بینک

0
114

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بدھ کے روز پی ٹی آئی کےان دعووں کوحقیقت کے برعکس قرار دیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ کے لیے عطیات قبول کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے یہ وضاحت پارٹی کے ترجمان کے اس دعوے کے بعد سامنے آئی ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے کھاتوں میں لین دین نہیں ہو رہا۔

پارٹی کے ترجمان مزمل اسلم اسی سلسلے میں اس معاملے پر کہتے ہیں کہ "جیسا کہ موصول ہوا: گزشتہ شام بیرون ملک کچھ دوستوں نے اطلاع دی ہے کہ ان کے کریڈٹ کارڈ کے عطیات کی لین دین نہیں ہو رہی تھی۔ متعلقہ کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کے ساتھ معاملہ اٹھانے پر معلوم ہوا کہ حکومت پاکستان نے ان کا آپریشن بلاک کر دیا ہے،”

 

 

اس کے جواب میں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے واضح کیا کہ ان اکاؤنٹس کے لیے چندہ قبول کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی ہے۔

مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا، "یہ دیکھا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کے پی اور پنجاب کے ‘سی ایم فلڈ ریلیف فنڈ’ میں عام لوگوں کی جانب سے عطیات کی عدم قبولیت کے حوالے سے کچھ شکایات گردش کر رہی ہیں،” اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اس نے ایک انکوائری کی اور متعلقہ بینکوں نے اسے بتایا کہ ایسی شکایات "بے بنیاد” ہیں کیونکہ وہ قائم شدہ فنڈز میں عطیات قبول کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ بینکوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کھاتوں میں روزانہ کی بنیاد پر لین دین ہو رہا ہے۔ "بینکوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے نیک مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔”

Leave a reply