کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ کینیڈا امریکا کی تجارتی پالیسی کو کنٹرول نہیں کر سکتا۔
ایشیا کے دورے پر روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے مارک کارنی کا کہنا تھا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ امریکا کی پالیسی میں تبدیلی آئی ہے، تاہم کینیڈین حکام تجارتی مذاکرات پر کام کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کچھ پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب امریکا تیار ہو گا تو کینیڈا اس سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
کینیڈین وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ کینیڈا ایشیائی ممالک سمیت نئی تجارتی شراکت داریوں پر توجہ دینے کا خواہاں ہے.
حماس اور فلسطینی جماعتوں کا غزہ کے انتظامات ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق
بھارت کا پاکستان کی سرحد کے قریب بڑی فوجی مشقوں کا اعلان
جنگ بندی کے بعد بھی پاک افغان بارڈر بند، دو طرفہ تجارت معطل
شان مسعود پی سی بی کے کنسلٹنٹ انٹرنیشل کرکٹ اینڈ پلیئرز افئیرز مقرر








