امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ 2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لیں گے۔
’رائٹرز‘ کے مطابق، ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ انہیں اس کی اجازت ہو سکتی ہے، لیکن وہ ایسا نہیں کریں گے کیونکہ یہ "چالاکی” ہوگی اور عوام کو پسند نہیں آئے گا۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کے حامیوں کی جانب سے تجویز دی جا رہی تھی کہ وہ نائب صدر کے طور پر انتخاب لڑ کر تیسری مدت کے لیے راستہ بنا سکتے ہیں۔
امریکی آئین کی 22ویں ترمیم کے تحت کوئی شخص تیسری بار صدر منتخب نہیں ہو سکتا، تاہم بعض حلقوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ نائب صدر بن کر یہ پابندی عبور کر سکتے ہیں — جسے قانونی ماہرین نے ناقابلِ عمل قرار دیا ہے۔ٹرمپ نے تیسری مدت کے امکان پر کہا کہ "میں ایسا کرنا پسند کروں گا، مگر دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے.
این سی سی آئی اے کے متعدد افسر لاپتا، دفاتر کی صورتحال سنگین
کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر مشاورت











