قصور
سانحہ کھڈیاں پر لوگوں کا ایک بار پھر سرعام پھانسی کا مطالبہ لوگوں کا کہنا ہے اگر اس جیسے واقعات روکنے ہیں تو سرعام پھانسی کا نفاذ کرنا ہوگا
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے دن پنچاب پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار نے کھڈیاں قصور کے رہائشی 18 سالہ حافظ قرآن نوجوان سمیع الرحمن کو بدفعلی پر راضی نا ہونے پر اس کے باپ اور بھائی کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا تھا جس پر ملزم کے خلاف ملک بھر خاص طور پر قصور و گردونواح سے سخت موقف آیا تھا لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ملزم کم سزاؤں کی بدولت رہا ہوتے رہے جس کی بدولت ایسے سانحات رونما ہوتے ہیں لہذہ حکومت اکیلا نوٹس لینے کی بجائے ملزم کو سرعام پھانسی دے تاکہ دوسرے لوگ عبرت حاصل کریں
لوگوں نے پورے کھڈیاں خاص اور گردونواح میں بینرز آویزاں کر دیئے ہیں جن کا مقصد گورنمنٹ تک اپنی بات پہنچانا ہے
نوٹس نہیں صرف پھانسی
