کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل) بلوچستان ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹریز کی بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے، نوٹی فکیشن کو دو رکنی بینچ نے کالعدم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیف سیکریٹریز کو بلوچستان، کراچی اور اسلام آباد میں سرکاری ریسٹ ہاوسز میں مفت رہائش کی سہولت دی گئی تھی۔
سابق چیف سیکریٹریز کو پروٹوکول کے ساتھ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی حاصل تھی۔سابق چیف سیکریٹریز تاحیات گن مین، ڈرائیور اور ماہانہ 250 لیٹر پیٹرول کی مراعات بھی حاصل کرنے کے مجاز تھے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved