نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع

اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے عدم اعتماد کے فورا بعد الیکشن کرانے پر زور نہیں دیا
0
44
wasey

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کےموجودہ معاشی مشکلات کے حل کے لئے جلد انتخابات ناگزیر ہیں،

مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں الیکشن کا اعلان کیا گیا جہاں ملک کا نصف حصہ کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا،نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ،ملکی صورتحال کا واحد حل فوری الیکشن ہیں،بلوچستان کے تین حلقوں کے پر تحفظات ہیں،حافظ حمد اللہ سانحہ اور ہنگو واقعہ قابل مذمت ہے ،جنوری میں الیکشن کے سلسلے میں جمعیت نے اہم اجلاس طلب کیا،اجلاس میں جنوری میں الیکشن ہونے کی صورت میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے،جمعیت نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف عدم اعتماد کے بعد ہی الیکشن کا ارادہ کیا تھا .ہم چاہتے تھے کہ موجودہ بجٹ نگراں حکومت ہی پیش کرتی، 2018 کے الیکشن کے اثرات ختم کرنے کیلئے فوری الیکشن کا ارادہ تھا، عدم اعتماد کے فورا بعد الیکشن کے فیصلے پر اتحادیوں نے ساتھ نہیں دیا،اگر ہم اتحادیوں کے خلاف جاتے تو پی ڈی ایم سے دور ہونا پڑتا،اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے عدم اعتماد کے فورا بعد الیکشن کرانے پر زور نہیں دیا،

مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد مقتدر قوتوں نے چیئرمین تحریک انصاف کا ساتھ دینے پر غلطی مان لی ،9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کیاگیا فوجی تنصیبات پر تو صرف دشمن ہی حملے کرتے ہیں، سلیکٹڈ نے ملک کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ چئیرمین پی ٹی آئی ملک دشمن ہیں ہم نے چیئرمین تحریک انصاف کے دور میں چار مارچ کیے ،ہم نے ہی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالامشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کو قبول کر لیا ،مردی شماری کے بعد نئی حلقہ بندی ضروری ہے

آخر کس جرم کی پاداش میں ہمارا خون بہایا جا رہا ہے،

مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں ۔

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

،

Leave a reply