مسلمان مہاجرین کےعلاوہ تمام مہاجرین کوبھارتی شہریت دے دیں گے ، وزیرداخلہ امت شاہ

0
52

نئی دہلی : بھارت میں رجسٹریشن کے نام پرمسلمانوں پرپھرسے وارہونے کا امکان ،بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ نے راجیا سبھا میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ ہندو،بدھسٹ،سکھ،جین،عیسائی اورپارسی مہاجرین کو تو شہریت دے دی جائے گی مگر اس کے علاوہ کسی اور کو شہریت نہیں دی جاسکتی

مودی حکومت نےشہریوں کا ڈیٹا اورڈیوائسز کی جاسوسی شروع کردی

ذرائع کے مطابق راجیا سبھا میں گفتگو کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ پہلے آسام میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا ہے اوراب اس کا دائرہ کارپورے ملک میں پھیلایا جارہاہے،دوسری طرف مسلمان رہنماوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہےکہ یہ جس طرح‌آسام میں مسلمان مہاجرین کوجبری طورپربے وطن کردیا گیا ہے ، نئے عمل سے پورے بھارت میں مسلمان مہاجرین کو بھی بےوطن کرکے ملک بدرکردیا جاسکتا ہے

مرغیاں پالوتےکٹے بچاؤ پروگرام کیلئے32 کروڑ جاری

ذرائع کے مطابق راجیا سبھا میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ جن شہریوں کے نام درج نہیں ہیں‌ ان کو ٹریبونل کے پاس جانا ہوگا ، امت شاہ نے مزید کہا کہ یہ ٹربیونل کا اختیارہےکہ وہ رجسٹرکرے یامسترد کردے

غلام مصطفی خان جتوئی وفات پاگئے،تاریخ لوٹ آئی

وزیرداخلہ امت شاہ نے جن طبقات کے نام شامل کرنے کی بات کی ہے ، ان میں‌ مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا .جس کے باعث مسلمان رہنماخوف زدہ ہیں اور وہ مسلمانوں کے ساتھ مستقبل قریب میں کسی سانحے کے رونما ہونے کی بو محسوس کررہے ہیں،

ماہرہ خان نےاپنی بہتر فارمنس اپنے پرستاروں کےنام کردی

یاد رہے کہ اس سے قبل این سی آر قانون کے ذریعے بھارت نے آسام میں رجسٹریشن کے نام پر19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت چھین کربے وطن کردیا تھا اوروہ ابھی تک بے سروسامانی اوربے وطنی کے زندگی گزارنے پر مجبورہیں

Leave a reply