این آر نہیں دونگا ..بلکہ لوں گا، عمران خان نے "این آر او”مانگ لیا

اسلام آباد میں سیاسی ماحول موسم کی شدت کے ساتھ ساتھ مزید گرم ہو رہا ہے،

اپوزیشن کی ملاقاتیں، رابطے جاری ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی، ظہرانے میں پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین قومی اسمبلی شریک تھے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی اراکین قومی اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد کے اجلاس کے حوالے سے اہم ہدایات دیں

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کے درمیان سیاسی امور پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، شاہ زین بگٹی، خالد مگسی اور اسلم بھوتانی پر مشتمل سابق حکومتی اتحادی بھی موجود تھے یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی، شیری رحمان، خورشید شاہ، نوید قمر، محسن داوڑ و دیگر بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے

اپوزیشن کے اجلاس کے حوالہ سے اسلام آباد سے خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں انکشاف!!! وزیراعظم خان نے اپوزیشن سے محفوظ راستہ (این آر او) مانگا ہے!! “اھم شخصیت” نے عمران خان اور شہبازشریف کو پیغام پہنچایا!! عدم اعتماد واپس لیں؛ اسمبلی تحلیل کر دونگا؛ عمران خان کی پیشکش!

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے

ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو200 ممبرزکی حمایت حاصل ،عمران مصنوعی اکثریت کھو چُکے
ایک گھنٹہ مزید وزیراعظم رھنا بھی غیر قانونی وغیر آئینی ھے اپوزیشن سے فیس سیونگ کا مطالبہ دوسری طرف غیرملکی سازش ڈرامہ،ننگی گالیاں،لاکھ افراد لاکرگھیراؤ کی دھمکیاں اکٹھے نہیں چل سکتے استعفیٰ دیں،نیا قائد ایوان چُنا جائیگا

ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کا اعتماد کھو چکے ھیں.وہ کلین بولڈ ھو چکے ھیں انکا وکٹ پہ کھڑا رہنا غیر آئینی ھے.انکےتماتراحکامات غیر آئینی ھیں انکی کوئ قانونی حیثیت نہیں. پچ پہ لیٹنا انکو نہیں بچا سکے گا..

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کپتان اب متحدہ اپوزیشن سے NRO مانگ رہا ہے- اللہ کی شان جو کل تک رعونت سے کہتا تھا میں انہیں NRO نہیں دونگا اب اپنے لئے NRO کی بھیک مانگ رہا ہے-

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس ملک کیلئے بہت کچھ کیا ہے، عمران خان نے ساڑھے تین سال کی حکومت میں 70سال کا گند صاف کیا،مراسلے میں لکھا گیا کہ وزیراعظم کو نہ ہٹایا گیا تو سنگین نتائج ہوں گے، یہ ملک غریب ضرور ہے مگر قوم غیرت مند ہے،کہا جا رہا ہے وزیراعظم نے سیف راستہ مانگ لیا ہے،وزیراعظم نے اپوزیشن کو کوئی پیشکش نہیں کی، وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے،وزیراعظم کی لڑائی ان سیاسی بونوں سے نہیں سامراج کے ساتھ ہے، لیکچر دینے کی وزیراعظم عمران خان سے اجازت لی تھی گزشتہ 20 سالوں سے پروفیسر ہوں، میری ہر چیز ایف بی آر میں ڈکلیئر ہے، اگلے چند روز میں کھیل کا مزہ آنے والا ہے، بیرونی طاقتوں کوپیغام دیاہےہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں حکومت نے ابھی تک کسی ملک کا نام نہیں لیا،

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، آج کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں گے،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عدم اعتماد کی تحریک سے بچ جائیں گے ،

پارلیمنٹ ہاوس میں پی ٹی آئی کے کچھ منحرف اراکین بھی موجود ہیں منحرف اراکین کو ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن پارلیمنٹ ہاوس لے کر آئے،

وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی جانب سے سرپرائز دینے کے بعد پریشان ہیں، ایک کے بعد ایک کوشش کرسی بچانے کی کر رہے ہیں مگر اب انہیں ہر طرف مایوسی دکھائی دے رہی ہے، تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور اپوزیشن کا پلڑا ہر آئے روز بھاری پڑ رہا ہے، اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ چکی ہے، عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے

عدم اعتماد، وفاق، پنجاب کے بعد اگلی باری خیبر پختونخوا کی

پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہو گئی

پرویز الہیٰ کے بنی گالہ پہنچتے ہی چودھری شجاعت کا بڑا اعلان

بریکنگ،بزدار فارغ، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب، حکومت نے اعلان کر دیا

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

عاصم نذیر بھی ن لیگ میں شامل ہو گئے؟ سرپرائز ہی سرپرائز

حتمی فیصلہ 3 اپریل کو ہوگا،بجٹ کے بعد الیکشن ہونے چاہیں،شیخ رشید

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری

دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا

دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا

پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار

عمران خان کو اپنے بھی چھوڑ گئے، پارلیمنٹ لاجز میں ہلچل،فائلیں جلائی جانے لگیں

پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس طلب،وزیراعظم کا قوم سے خطاب بھی متوقع

سندھ ہاؤس کا کمرہ سب جیل قرار،کس کو جیل میں ڈالنے کی ہوئی تیاری؟

عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے ،بلاول کا اعلان

Shares: