چھاچھرو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک شخص اپنے آپ کو چوتھی بار وزیراعطم مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہ شخص غلط بیانی کررہا ہے، کہتا ہے تھرکول کا معاہدہ اس نے کرایا۔
باغی ٹی وی : چھاچھرو تھر پارکر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقی سیاست دان دوسروں کی طرف دیکھ رہے ہیں، واحد لیڈر ہوں جو عوام سے ووٹ مانگ رہا ہے، میرے ساتھ کوئی اور نہیں صرف عوام کھڑے ہیں، آپ کی آمدنی دوگنی کر کے دکھاؤں گا، نوازشریف نے سندھ پر کبھی توجہ نہیں دی، یہ آپ سے ووٹ لے کر لاہور اور رائے ونڈ کی خدمت کریں گے، جب کہ میرے امیدوار کامیاب ہو کر اپنے علاقے کی خدمت کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے معاشی فائدے، روزگار کیلئے تھرکول منصوبہ شروع کیا تھا، ایک شخص خود کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہ شخص غلط بیانی کررہا ہے کہ تھرکول کا منصوبہ اس نے دیا، اگر تھرکول کا منصوبہ نواز شریف کا ہوتا تو آج میں نہیں وہ یہاں جلسہ کررہے ہوتے 8 فروری کے بعد تھرکول منصوبے پر مزید کام کریں گےتھرپارکر سےکراچی تک ٹرین چلائیں گے انہوں نے کہا کہ شیر والے کارونجھر کی طرف دیکھ رہے ہیں، وہ حکومت بناکر آپ کے گرینائٹ کو بیچیں گے، بے نظیر بھٹو آج بھی موجود ہے، انہوں نے کارونجھر کی طرف ہاتھ بڑھایا تو ہم نے ان کے ہاتھ کاٹیں گے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی کوشش ہے ان کے لیے کام کروایا جائے اور وہ پاکستان پر مسلط ہوں، ان کی کٹھ پتلی حکومت کراچی میں بیٹھ کر عوام کےحق پر ڈاکا ڈالے، نوازشریف اور سہولت کار سندھ میں ستارے کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، ستارے صرف رات میں اچھے لگتےہیں دن میں نہیں-
بلاول نے کہا کہ آج بارش ہورہی ہے، اور 8 فروری کو تیروں کی بارش ہوگی حکومت میں آکر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کروں گا، مزدوروں کیلئے بھی بےنظیرمزدور کارڈ لایا جائے گا موقع ملا تو سندھ کے ہاریوں کیلئے ہاری کارڈ لاؤں گا، کسانوں اور مزدوروں کو محنت کا صلہ دلوائیں گے، خواتین کو بلاسود قرض دیئے جائیں گےےروزگار نوجوانوں کیلئے یوتھ کارڈ بنا کردوں گا، اقتدار ملا تو ہم بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے، اور پاکستان میں 30 لاکھ گھر بنائیں گے۔








