مفاہمتی پالیسی کے حامی گروپ کی نواز شریف کی وطن واپسی ملتوی کرنے کی تجویز

عوام کی جانب سے نواز شریف کے شایان شان استقبال کی توقع رکھنا مناسب نہیں
0
54
pmln

لاہور: مسلم لیگ ن میں موجود مفاہمتی پالیسی کے حامی گروپ نے نواز شریف کی واپسی ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے-

باغی ٹی وی: پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مفاہمتی گروپ نے وطن واپسی ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے تاہم قائد ن لیگ نواز شریف نے اس تجویز پر فوری ردعمل دینے سے گریز کیا ہے،مفاہمتی گروپ کا مؤقف ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری سے پریشان عوام کو نواز شریف کی وطن واپسی میں زیادہ دلچسپی نہیں، شہباز شریف اور مریم نواز لاہورمیں عوامی رابطہ مہم شروع کر کے عوام کی نبض دیکھ چکے ہیں، موجودہ حالات میں عوام کی جانب سے نواز شریف کے شایان شان استقبال کی توقع رکھنا مناسب نہیں الیکشن کے قریب یا اس کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد نواز شریف کو واپس آنا چاہئے جبکہ پارٹی کے دوسرے گروپ کا مؤقف ہے کہ واپسی کو ملتوی کیا گیا تو عوام میں اچھا تاثر نہیں جائے گا۔

نوازشریف کے پروگرام میں کسی قسم کی تبدیلی زیرغور نہیں، عرفان صدیقی
دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے لندن سے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، نواز شریف چند دن بعد عمرے کی سعادت کے لئے سعودی عرب جائیں گے، عمرے سے ایک دو دن قبل نواز شریف متحدہ عرب امارات آئیں گے،متحدہ عرب امارات سے 21 اکتوبر کو پروگرام کے مطابق پاکستان روانہ ہوں گے، وطن واپسی کا نواز شریف کا پروگرام فائنل ہے،نوازشریف کے پروگرام میں کسی قسم کی تبدیلی زیرغور نہیں، نہ ایسی کوئی رائے ہے، مسلم لیگ ن میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے،کوئی مفاہمتی یا کوئی مزاحمتی گروپ موجود نہیں،میں ان تمام افواہوں کی واضح طور پر تردید کرتا ہوں،

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے اتحاد ایئرویز کی ٹکٹ بک کرا لی ہے شیڈول کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ کریں گے جہاں سے وہ پاکستان روانہ ہوں گے۔

کالعدم تنظیم کے افغانی دہشتگردوں کی سزائے موت کالعدم قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی اتحاد ائرویز کی پرواز 243 کی بکنگ کروا لی گئی ہے یہ پروازشام 6 بج کر 25 منٹ پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کرے گی،نواز شریف کے ہمراہ ان کا اسٹاف اور مشیران بھی ہوں گے۔ جن میں محمد وقار، ڈاکٹر عدنان، ناصر جنجوعہ ،عرفان صدیقی شامل ہیں۔اسی پرواز کی اکانومی کلاس سے متعدد لیگی رہنماؤں نے بھی سیٹیں بک کروائی ہیں، پاکستان سے بھی لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد ابوظہبی ایئرپورٹ پر نواز شریف کے استقبال کیلئے پہنچے گی۔

پاکستان کم درجے کی ٹیم ، ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی،ہر بھجن سنگھ

Leave a reply