امریکی سفیر کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات

ملاقات میں پاک امریکا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
pmln

لاہور: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ اے بلوم نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاتی امرا پہنچنے پر امریکی سفیر ڈونلڈ اے بلوم کا استقبال کیا۔

ملاقات میں پاک امریکا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال بھی شریک ہوئے ان کے علاوہ سینئر صوبائی وزیر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر پیجر پھٹنے سے کریش ہوا،ایرانی رکن پارلیمنٹ …

کمیونسٹ نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب

امریکا کااسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار

Comments are closed.