نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا،نگران وزیر داخلہ

0
80
sarfaraz bugti

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے نواز شریف کی گرفتاری پر بیان کے حوالے سے وضاحت دی ہے اور کہا ہے کہ بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں، پاکستان کی عوام کا ایک بڑا حصہ انہیں خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے،وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، چہ مگوئیوں اور مفروضوں سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینہ سے دیکھنا ہوگا۔ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔

 ثناء اللہ نے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو "حد سے تجاوز” قرار دے دیا

سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں، نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ، اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کے لئے استعمال کریں، نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نواز شریف اور عوام کا فیصلہ ہوگا، نواز شریف اس ملک کے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں، نواز شریف پر جھوٹے کیس بنا کر بےبنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی،

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

Leave a reply