لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز آج مکمل ہوگئے ہیں-
باغی ٹی وی:پارلیمانی بورڈ اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ قائد ن لیگ نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیرصدارت بورڈ نے طویل نشستوں پر مشتمل جمہوری مشق کو انجام دیاملک بھر سے 2300 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے، یہ عمل تقریبا 184 گھنٹے پر محیط تھا جس میں تمام امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا اور ان کی سفارشات پر غور کیا گیا،ن لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جو مشاورت کے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری، پارلیمانی بورڈ جلد ہی حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔
سعودی مالی معاونت کے ذریعے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی
دوسری جانب لاہور میں ورکر کنونشن سے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے بلاول کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کون سی دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں جو لاہور آ گئےلاہور مسلم لیگ (ن) کا کل بھی قلعہ تھا اور آج بھی ہے کراچی میں آپ نے کون سے ترقیاتی کام کئے یا ایسےمنصوبے شروع کئےجن کی بنا پر لاہور کا رخ کر لیامسلم لیگ نے ہمیشہ ترقی کے منصوبے دیے، کراچی میں پی پی نے کون سے ترقیاتی کام کئے، وہ کون تھا جس نے کراچی کا امن بحال کیا، نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا، عوام کی طاقت نواز شریف ہیں، برےحالات میں بھی لاہور نے شیر کو کامیاب کرایا، انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو نواز شریف کا قرض اتارتے ہوئے انہیں کامیاب کرانا ہے۔