امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے قریب دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ اقدام سابق روسی صدر دمتری میدویدیف کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میدویدیف کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کے پیش نظر انہوں نے دو جوہری آبدوزوں کو روس کے قریبی اور موزوں علاقوں میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ "الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور بعض اوقات غیر ارادی نتائج کا سبب بن سکتے ہیں، امید ہے کہ یہ معاملہ انہی بیانات تک محدود رہے گا”۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، ٹرمپ کا یہ اعلان روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین اور سابق صدر دمتری میدویدیف کی جانب سے امریکی پالیسیوں پر تنقیدی بیانات کے بعد سامنے آیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ دنوں میں طنزیہ اور سخت بیانات کا تبادلہ جاری رہا ہے۔
کالا شاہ کاکو: اسلام آباد ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 27 مسافر زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان کے لیے ویزا درخواستیں جمع
عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان کے لیے ویزا درخواستیں جمع
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، مختلف پابندیاں عائد