پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز پیغام جاری کیا لکھا کہ مشکل وقت میں کوئی کسی کا ساتھ دینے اور اُسے بچانے نہیں آتا۔
باغی ٹی وی : اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اکثر اوقات معنی خیز اور دلوں کو چُھو لینے والے سبق آ موز پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی سراہا جاتا ہے –
تاہم نعمان اعجاز نے ایک بار پھر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار کی آنکھوں میں ایک مایوسی اور چہرے پر پریشانی نظر آرہی ہے۔
نعمان اعجاز نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مشکل وقت میں کوئی آپ کو بچانے نہیں آئے گا کیونکہ یہ زندگی سو فیصد صرف آپ کی ذمہ داری ہے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ لہٰذا براہِ کرم خود اپنے آپ کی دیکھ بھال کریں۔
ایک اور پوسٹ میں نعمان اعجاز نے اپنی تصویر شئیر کی جس میں وہ کافی غصے اور خراب موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ کہتے ہیں سب لوگ دل کے برے نہیں ہوتے کچھ کا دماغ بھی خراب ہوتا ہے-
جبکہ ایک اور تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ اپنے خوابوں کو سچ کرنے کا بہترین طریقہ وقت پرجاگنا ہے-
واضح رہے کہ اس سے قبل نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی یاد میں ایک جذباتی پیغام جاری کیا تھا اداکار نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ماں کی دُعا، جنت کی ہوا۔
اُنہوں نے اپنی والدہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ امّی مجھے آپ کی بہت یاد آرہی ہے۔