مزید دیکھیں

مقبول

چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی...

مائیکروسافٹ نےسکائپ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا

امریکی مائیکروسافٹ کمپنی نے 5مئی کو باضابطہ طور پر...

قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن...

شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح...

کراچی: نمائش چورنگی پر کشیدگی، مظاہرین نے موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی

نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ اور پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی،.

باغی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے پولیس چوکی، گاڑی اور پولیس کی کئی موٹرسائیکلیں نذر آتش کردیں، متعدد مظاہرین زیرحراست، وزیراعلی سندھ نے نوٹس لے لیا۔نمائش چورنگی پر گذشتہ کئی روز سے جاری مذہبی جماعت کے دھرنے میں آج صورتحال کشیدہ ہوگئی، دھرنے کے شرکا نے پولیس پر پتھرا کیا جبکہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ مشتعل مظاہرین نے نمائش پر پولیس چوکی جلاڈالی، ایک گاڑی کو آگ لگادی جبکہ پولیس کی 6 موٹرسائیکلیں بھی نذر آتش کردیں۔ مشتعل مظاہرین نے پتھراؤ کرکے پولیس اہل کاروں کو زخمی بھی کردیا ایک اور ایک پولیس موبائل کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔کشیدگی اور جلا گھیرؤا اور پتھراؤ کے بعد پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور مذہبی جماعت کا کیمپ بھی اکھاڑ دیا۔ دریں اثنا وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے شہر میں دھرنے کی آڑ میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نذرآتش کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہری و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں، احتجاج کا حق سب کو ہے مگر اس طرح شہری املاک کو نقصان پہنچانا شرانگیزی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جنہوں نے گاڑیاں جلائیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ہم نے دھرنوں کے لیے مخصوص پلیٹ فارم کی اجازت دے رکھی ہے۔وزیراعلی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت کی کہ شہر میں بدنظمی ختم کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے۔

نئے سال پر پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ