محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق رواں ماہ 439 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے سال 2025 کے دوران مجموعی کیسز کی تعداد 1083 ہوگئی ہے۔
وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق کراچی ڈویژن سب سے زیادہ متاثرہ ہے جہاں 188 کیسز رپورٹ ہوئے، حیدرآباد ڈویژن میں 154، میرپورخاص میں 83، سکھر میں 10، شہید بینظیرآباد میں 3 اور لاڑکانہ ڈویژن میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ محکمہ صحت کے پاس ڈینگی کے تمام مصدقہ کیسز کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، تاہم نجی لیبارٹریوں کے ٹیسٹ نتائج سرکاری اعداد و شمار میں شامل نہیں کیے جاتے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر یقین نہ کریں۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ سندھ حکومت انسدادِ ڈینگی مہم پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، تمام اضلاع میں اسپرے، فاگنگ اور نکاسیِ آب کے نظام کی بہتری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی صحت افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی علاقے میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے تاکہ مچھر کی افزائش روکی جا سکے
امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں وسعت کا خواہاں ہے: مارکو روبیو
دہشت گردوں کی سرپرستی ناقابلِ قبول، استنبول مذاکرات میں پاکستان کا دوٹوک پیغام
محسن نقوی کی برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی ناظم الامور سے ملاقاتیں








