دبئی میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ میں ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10 کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرکٹ کی عالمی سطح پر ترقی کے لیے طویل المیعاد منصوبوں اور مالی اصلاحات پر بھی اتفاق کیا گیا۔آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں مینز اور ویمن کرکٹ ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، جب کہ ایسوسی ایٹ ممالک کے فنڈز میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے تاکہ وہاں کرکٹ کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جا سکے۔میٹنگ میں ویڈیو گیمز کے کمرشل حقوق کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی بھی اجازت دی گئی، جس سے حاصل ہونے والے فنڈز کھیل کی ترقی پر خرچ کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایشیا کپ ٹرافی سے متعلق معاملہ زیرِ بحث نہیں آیا، تاہم کچھ بورڈ ممبران نے غیر رسمی گفتگو میں پاکستان اور بھارت دونوں سے کہا کہ ٹرافی کا تنازع افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے کا حل ضروری ہے تاکہ خطے میں کرکٹ تعلقات کو مزید بہتر بنایا جا سکے
بولی وڈ اداکارہ زرین خان انتقال کر گئیں
پاک افغان مذاکرات ختم، ثالثوں نے بھی ہاتھ کھینچ لیے،خواجہٰ آصف
سیکیورٹی خدشات، جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل
مذاکرات ناکام، افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، اندرونی تقسیم اور بیرونی اثرات








