الیکشن کمیشن نے ووٹروں کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں جن کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹروں کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مرد ووٹروں کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 182 جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 802 ہے۔ اس طرح مرد ووٹروں کا تناسب 53.62 فیصد اور خواتین ووٹروں کا تناسب 46.38 فیصد ہے۔صوبوں اور وفاق میں ووٹروں کی تفصیل کچھ یوں ہے پنجاب: 7 کروڑ 68 لاکھ 12 ہزار 589،سندھ: 2 کروڑ 82 لاکھ 87 ہزار 201،خیبر پختونخوا: 2 کروڑ 30 ہزار 231،بلوچستان: 56 لاکھ 38 ہزار 84، اور اسلام آباد: 12 لاکھ 11 ہزار 879.

الیکشن کمیشن کے مطابق اعداد و شمار کی بنیاد پر آئندہ انتخابات کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

ایشیا کپ: بھارتی کپتان نے ہینڈ شیک سوال کو نظرانداز کردیا

افغانستان میں 679 کتابوں پر پابندی، 18 مضامین بھی نصاب سے خارج

ایشیا کپ: پاک بھارت ٹیمیں دوبارہ آمنے سامنے، اینڈی پائی کرافٹ ہی ریفری مقرر

بھارت کو بڑا دھچکا،ٹرمپ کا ایچ ون بی ویزا فیس 1 لاکھ ڈالر مقرر کرنے کا فیصلہ

Shares: