ممبئی: معروف ڈانسر نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں –
باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو بنجی جمپنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں خاتون کے چیخ و پکار کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں مذکورہ ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ نامور بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کی ویڈیو ہے، جس میں وہ بنجی جمپنگ کے دوران موت کا شکار ہوگئیں۔
یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے فوراً بعد ہی وائرل ہوگئی اور کئی دیگر اکاؤنٹس نے بھی اس خبر کو دوبارہ سے شیئر کیا تاہم بعد ازاں علم ہوا کہ یہ خبر مکمل طور پر غلط تھی اور اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں، اور بھارتی میڈیا کی جانب سے اس افواہ کی تردید کی گئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی عورت نورا فتیحی نہیں، وائرل ویڈیو کے بارے میں مزید وضاحت دی گئی کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی عورت کو کیبلز کے ساتھ محفوظ طریقے سے باندھا گیا تھا اور انہوں نے حفاظتی سامان پہنا ہوا تھا۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمباکونوشی پر پابندی خوش آئندقرار
نورا فتیحی نے خود اس خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے نئے گانے "Snake” کی پروموشن میں مصروف ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالکل ٹھیک نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ نورا فتحی آج 6 فروری 2025 کو 33 برس کی ہوچکی ہیں وہ کینیڈا میں پیدا ہوئیں مگر ان کا آبائی خاندان مراکش سے ہے۔
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری،محمد رضوان بابر اعظم کی تنزلی