ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکڑرز کا ہتک امیز رویہ معمول بن گیا,نرسز سراپا احتجاج ,وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں تعینات معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا ہتک آمیز رویہ معمول بن چکا ہے اور آۓ روز سٹاف نرسز ان کے اس ہتک آمیز رویےکا نشانہ بن رہی ہیں اور گزشتہ روز بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جس کے خلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات سٹاف نرسز نے شدید احتجاج کیا اور ڈاکٹر ایاز کے خلاف ایم ایس آفس کے باہر اپنے مطالبے اور ہراسمنٹ کیے جانے کے خلاف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایاز کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

ہتک آمیز رویے ,ہراسمنٹ اور بدتمیزی کے خلاف ینگ نرسز ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوۓ ڈاکٹر کو فوری معطل کر کے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ سٹاف نرسز کی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گۓ تو تمام نرسز کام چھوڑ دیں گی ایک سٹاف نرس کا کہنا تھا کہ جس طرح وومن میڈیکل آفیسر نے اپنے خاوند ڈاکٹر کو بلوا کر سٹاف نرس کو ہراساں کیا ہے اگر اسی طرح ہم لوگ بھی اپنے گھر والوں کو بلوائیں تو مزید مسائل جنم لیں گے ہماری یہاں پر کوئی بھی بات سننے والا نہیں ہے

ہماری ایڈمنسٹریشن ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین سے گذارش ہے کہ فوری طور پر آۓ روز ہونے والے ہراسمنٹ کے واقعات کا نوٹس لیں تاکہ کوئی مزید بڑا واقعہ نہ رونما ہو جاۓ-

Shares: