بین الاقوامی نرسز ڈے ، صوبائی وزیر انسانی حقوق نے جاری پیغام میں کیا کہا؟

0
44

بین الاقوامی نرسز ڈے ، صوبائی وزیر انسانی حقوق نے جاری پیغام میں کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے بین الاقوامی نرسز ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا جیسی وباء سے نمٹنے کیلئے میڈیکل سٹاف بالخصوص نرسز کا کردار قابل تحسین ہے۔

صوبائی وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر،نرسز،پیرا میڈیکل سمیت تمام طبی عملہ سے منسلک لوگوں کو میرا سلام۔ ایسے مشکل حالات میں فرنٹ لائن پر لڑنے والوں پر تمام قوم کو فخر ہے۔ نرسز جنکا اپنا بھی ایک خاندان ہے وہ اپنے فرض کے آگے سب کچھ قربان کر رہی ہیں۔

اعجاز عالم کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں نرس مریض کیساتھ زیادہ وقت کیلئے منسلک رہنے والا اسٹاف ہے۔ مریض دوا کیساتھ حوصلہ اور ہمت کا متلاشی ہوتا ہے جو کہ اس کی صحت یابی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس موقع پر نرسنگ کے شعبے کو امر بنانے والی فلورنس نائیٹنگیل کو بھی سلام پیش کرنا ہوگا۔ فلورنس نائیٹنگیل کی بدولت ہم آج کے دن کو بین الاقوامی دن کے طور پر منا رہے ہیں۔

Leave a reply