لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
باغی ٹی وی:لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے شاداب خان انجری کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں، محمد حارث کو بھی اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے-
پریس کانفرنس کے دوران وہاب ریاض نے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا، ٹی ٹوئنٹی قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی ہوں گےعامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
https://x.com/TheRealPCB/status/1737054699491369169?s=20
وہاب ریاض نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہمارے پانچ ٹی ٹوئنٹی ہیں، امید ہیں یہ کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، البتہ پی ایس ایل تک حسنین اور نسیم شاہ دستیاب ہوں گے جب کہ احسان اللہ کو مزید وقت لگے گا۔