راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا ہے۔
باغی ٹی وی: سیریز کا پہلا ون ڈے آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے جہاں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے-
پاکستان، نیوزی لینڈ ،ون ڈے میچز کی سیریز ،نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری
ڈیرل مچل نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول ینگ نے بھی 86 رنز اسکور کیے ٹام لیتھم 20، چیڈ باؤز 18، مارک چیپ مین 15 اور روندرا رچن 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہینری نکلس 20 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔
ویرات کوہلی پرلاکھوں روپے جرمانہ عائد
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 124 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا امام الحق 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی 49 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود ایک جبکہ آغا سلمان 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
قبل ازیں ٹاس کے بعد کی جانے والی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دوسری اننگز میں بہتر رہے گی ، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب کپتان نیوزی لینڈ ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بڑھا، ہم بھی ٹاس جیت کر بولنگ ہی کرتے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے جیت کر پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 500 فتوحات مکمل کرلیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 500 ون ڈے میچز جیتنے والی دنیا کی تیسری ٹیم ہے پاکستان کرکٹ ٹیم نے 500 فتوحات اپنے 949 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں مکمل کیں۔
شارجہ اورسڈنی کرکٹ اسٹیڈیم کی جانب سےسچن ٹنڈولکر کیلئے اعزاز
پاکستان نے اب تک سری لنکا کیخلاف 92، بھارت کیخلاف 73، ویسٹ انڈیز کیخلاف 63 ون ڈے جیتے، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے 57 اور زمبابوے کیخلاف 54 میچز میں کامیابی حاصل کی، پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 34، بنگلا اور انگلینڈ کے خلاف 32، 32 میچز جیتے ہیں۔
پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور بھارت پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیت چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے 978 میچز کھیل کر 594 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 1029 میں سے 539 ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیتے ہیں۔