ملک میں تیزاب گردی کا ایک اوراندوہناک واقعہ ، 8 سالہ بچی جاں بحق، ماں شدید زخمی

crime

باغی ٹی وی ،سکھر (ویب نیوز) سکھر میں گذشتہ روز سفاک باپ نے بیٹی اور بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا، تیزاب کے باعث جھلسنے والی آٹھ سالہ بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق بچی کی ماں گمس اسپتال گمبٹ میں زیرعلاج ہے، متاثرہ خاتون کے شوہر اور سسر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر کا خرچہ مانگنے پر گزشتہ روز بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز ہی سرگودھا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے گھر میں داخل ہوکرلڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کےمطابق تحصیل سلانوالی میں رستم علی نے محمد لطیف نامی شخص سے اُسکی بیٹی کا رشتہ مانگا تھا، لیکن انکار پر رستم نے گھر میں داخل ہو کر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔تیزاب گردی کے نتیجے میں لڑکی کا چہرہ بری طرح جلھس گیا، اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Comments are closed.