میرا اونٹنی کی عیادت کیلئے آنے پر شازیہ عطا مری کو جو تکلیف ہوئی اُسے سمجھتا ہوں،گورنر سندھ

اگر اونٹنی کی وجہ سے گورنر شپ جاتی ہے تو ابھی چلی جائے۔
0
147
Kamran Tessori

کراچی: سانگھڑ میں وڈیرے کی بربریت کا شکار ہونے والے اونٹنی کو دیکھنے شیلٹر ہوم کا دورہ کرنے پر شازیہ مری کی تنقید پرگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ردعمل سامنے آیا ہے-

باغی ٹی وی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں وڈیرے کی بربریت کا شکار ہونے والے اونٹنی کو دیکھنے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اور اونٹنی کی دیکھ بھال کا جائزہ لینے کے بعد گورنر سندھ نے اتنظامات پر اطمینان اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ میں سندھ حکومت اور بلاول بھٹو سے کہوں گا کہ وہ اصل مجرموں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دے، اگر اسلامی اعتبار کے بات کی جائے تو پھر آنکھ کے بدلے آنکھ اور ٹانگ کے بدلے ٹانگ ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اگر اونٹنی کے ساتھ ظلم کرنے والے کو ہم اگر سزا نہیں دیتے تو پھر آئندہ کوئی بھی شخص کھڑا ہوکر یہ گھناؤنا کام کرےگا،اس اونٹنی پر ہونے والے ظلم پر میں اللہ تعالی سے معافی کا طلب گار ہوں،انہوں نے کہا کہ اس ظلم پر ہمیں سیاسی مصلحت کی وجہ سے خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے، ظلم کرنے یا ظالم کا ساتھ دینے والوں پر اللہ کا جو عذاب آیا اُس کا ذکر اور تاریخ موجود ہے ابھی تک اونٹنی کے ساتھ ظلم کرنے والے اصل مجرم پکڑے نہیں گئے، بلاول بھٹو زرا اس چیز کو دیکھیں کہ کہیں اُن کو غلط رپورٹس تو پیش نہیں کی جارہی اور وہ اصل مجرمان کے خلاف کارروائی کریں۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کا امریکا میں اپنے پرستار سے جھگڑا

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی کوئی سیاست کررہا ہے، ہم سب کی خواہش ہے کہ اونٹنی ٹھیک ہوجائے، میں نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سے بھی بات کی اور اسے مکمل علاج کے لیے اپنے خرچ پر وہاں بھجوانے کیلئے بھی تیار ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ میرے یہاں آنے پر شازیہ عطا مری کو جو تکلیف ہوئی اُسے سمجھتا ہوں کیونکہ وہ سانگھڑ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں اور انہیں واقعے پر مجھ سے زیادہ تکلیف ہوگی، ہم نے اس بات کا خیال رکھا ہے کہ اونٹنی کو عیادت کی وجہ سے پریشانی نہ ہو، میں جب یہاں آرہا تھا تو مجھے منع کیا گیا، جس پر میں نے کہا کہ اگر اونٹنی کی وجہ سے گورنر شپ جاتی ہے تو ابھی چلی جائے۔

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک میں نایاب بیماری کی تشخیص

Leave a reply