میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری) یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہیومن رائٹس پروٹیکشن محب وطن آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام اوباڑو میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ ریلی 5 فروری 2025 بروز بدھ، صبح 10:30 بجے اوباڑو رونتی روڈ، لالا لوہار کی شاپ سے مین چوک تک نکالی جائے گی، جس کی قیادت محب وطن آرگنائزیشن سندھ کے صدر لالا نبی بخش بھٹی کریں گے۔
ریلی میں شہریوں، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی تنظیموں، مذہبی جماعتوں، وکلاء برادری، تاجر برادری اور صحافیوں کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔
شرکاء "پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، کشمیر ہمارا ہے” جیسے فلک شگاف نعرے لگا کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔