میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری)اوباڑو سے کمسن مزدور بچہ اغوا، ڈاکوؤں کا 50 لاکھ تاوان کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق اوباڑو امن کا گہوارہ سمجھے جانے والا اوباڑو اب جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے، جہاں روزی کمانے والا بھی محفوظ نہیں۔ گاؤں قالو خان رند کا رہائشی کمسن وسیم عباس رند، جو اپنے گھر کا واحد کفیل تھا، اغوا کاروں کے ہتھے چڑھ گیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزمان اسے کشمور کے کچے میں لے گئے اور رہائی کے بدلے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں۔
عوامی حلقوں نے ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللّٰہ سومرو سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر چند دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو تحصیل اوباڑو کے بچے بھی ایس ایس پی دفتر کے سامنے احتجاج میں شریک ہوں گے۔








