اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)دیپالپوراوورسیز پاکستانی کے گھرپر غنڈا صفت عناصر کا دھاوہ مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش، اہل خانہ پر وحشیانہ تشدد خاتون کے کپڑے پھاڑ ڈالے نیم برہنہ کرکے بالوں سے پکڑ کرگھسیٹتے رہے،بچوں کو اغواء کرکے قتل کرنے کی سنگین دھمکیاں ،متاثرہ خاندان گھر کی چاردیواری میں محصور ہوگیا انصاف نہ ملا تو بچوں سمیت خود سوزی کر لوں گی متاثرہ خاتون کی دُہائی وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں انصاف ناپید ہوگیا ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم ہوگئی زمین کے ٹکڑے کی خاطر رشتہ دار ہی اوورسیز پاکستانی اکرام کے اہل خانہ کی جان کے دشمن بن گئے قائداعظم چوک کی معراج کالونی میں اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر خاتون شگفتہ شاہین نے دہائیاں دیتے ہوئے نیشنل پریس کلب دیپالپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے ہمسائے قریبی رشتہ دار بااثر غنڈا صفت افراد امان اللہ،سیف اللہ،سمیع اللہ ،نور اللہ اور طالب حسین وغیرہ اس کے گھر پر قبضہ کرنے کی نیت سے اس کے خون کے پیاسے بن چکے ہیں بااثر ملزمان اپنے پیسے اور طاقت کے نشے میں اس کے گھر پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہیں جو اس کی ذاتی ملکیت ہے ایک مرلہ زمین کا کیس مقامی عدالت میں چل رہا ہے جس حوالہ سے عدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کر رکھا ہے طاقت کے نشے میں دھت ملزمان نے عدالتی حکم کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ملزمان گھر پر قبضہ کرنے کی نیت سے زبردستی متاثرہ خاتون شگفتہ شاہین کے گھر میں مسلح ہوکر داخل ہوئے بالوں سےپکڑ کر گھسیٹتے رہے کپڑے پھاڑ ڈالے نیم برہنہ کرکے ظلم و بربریت کا۔نشانہ بنایا بچوں کو اغواء کرکے سنگین نتائج کی دھکمیاں دیں مقامی پولیس بااثر غنڈا صفت عناصر کے سامنے بےبس نظر آ رہی ہے اور کاروائی سے گریزاں ہے خاتون نے دھکمی دی ہے کہ اگر اسے فوری انصاف نہ ملا تو وہ بچوں سمیت خود سوزی کر لے گی متاثرہ خاتون نے نگران وزیر اعلی پنجاب سید مجسن نقوی اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور سے فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے..

Shares: