مزید دیکھیں

مقبول

امریکی جنگلات میں پھر خوفناک آگ بھڑک گئی؛ ایمرجنسی نافذ

امریکا کی شمالی اور جنوبی کیرولینا ریاستوں کے جنگلات...

واٹس ایپ گروپ سے کیوں نکالا؟ ایڈمن کو گولی مار دی گئی

پشاور کے نواحی علاقے ریگی سفید سنگ میں...

آفاق احمد کے خلاف کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی

کراچی: سٹی کورٹ کراچی میں آج چیئرمین مہاجر قومی...

مصر میں سمندر کے پانی کا رنگ اچانک تبدیل

قاہرہ: مصر میں سمندر کے پانی کا رنگ اچانک سبز ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف پھیل گیا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی مصر کے پورٹ سعید گورنری میں ساحل سمندر پر جانے والوں کو ایک عجیب و غریب واقعے نے اس وقت ششدر کر دیا جب سمندر کا پانی اچانک سبز رنگ میں بدل گیا سمندر کا پانی تبدیل ہونے پر قریب رہائش پذیر لوگ پریشان اور تشویش کا شکار ہو گئے۔

پورٹ سعید گورنری کے ساحلوں پر سیر کرنے والے شہری حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ سمندر کا پانی بعض مقامات پر ہلکا سبز اور بعض جگہوں پر گہرا سبز ہو گیا اس کیفیت کو دیکھ کر بہت سے لوگ خوف زدہ ہو گئے۔

پورٹ سعید یونیورسٹی میں سائنس کی فیکلٹی نے سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہونے پر کہا کہ سائنس کالج کے ڈین ڈاکٹر فرید ابراہیم ال الدسوقی نے میرین سائنسز کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اسماعیل کی سربراہی میں ماہرین کو فوری طور پر ساحل سمندر پر جانے کی ہدایت کی اور اس واقعے کی پوری رپورٹ لکھنے کو کہا۔

کالج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ پورٹ سعید کے مشرقی ساحلی علاقے، مشرق میں فشنگ کلب کے سامنے سے لے کر مغرب میں پولیس کلب تک اچانک پانی کا رنگ بدل کیا۔

کالج نے اپنی رپورٹ میں وضاحت کی ہے کہ یہ عوامل پچھلے کچھ دنوں سے دیکھنے میں آ رہےہیں کلوروفیٹا یا ’طحالب‘ کے سبز جھرمٹ ساحلی پٹی تک پھیلے مگر پٹی کی چوڑائی چند میٹرسے زیادہ نہیں عموماً اس کی چوڑائی 5 سے 20 میٹر ہےتاہم ان طحالبی جھرمٹوں کا حجم سمندری دھاروں کی شدت، لہروں کی شدت اور نوعیت اور گہرائی کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔

کالج کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ سمندری لہریں ان طحالبوں کو ساحل کی ریت پر پھینک دیتی ہیں۔ پھر وہ آہستہ آہستہ سوکھ کر مر جھا جاتی ہیں۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ساحل کے حالات اور پانی میں اضافے کی وجہ سے یہ غائب ہو جاتی ہیں۔

کالج نے تصدیق کی کہ یہ مظہرخطرات سے محفوظ ہے اوراس سے کسی قسم کی ماحولیاتی آلودگی کا کوئی خطرہ نہیں ان کے بارے میں فیلڈ ٹیسٹ اور پانی کےنموں سے ان کی جانچ کی جا چکی ہے،عموماً اس طرح کا منظر سبز طحالب کے اچانک جمع ہونے، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، نامیاتی غذائی اجزاء میں اضافے اور سمندری دھاروں کی شدت میں اضافہ وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہےتاہم یہ منظرکچھ دنوں تک جاری رہے گا، پھر غائب ہوجائے گا۔