اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 07 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات واسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کینٹ ، تھانہ سول لائینز،تھانہ عباس نگر، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور تھانہ اوچشریف پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05 ملزمان عمران ، بابر، لال خان، اعجاز خان اور امیر بخش کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 265 لیٹر شراب اور 01 عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔

جبکہ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01 ملزم بلال کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520 گرام چرس برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ صدر یزمان پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 01 ملزم مظہر علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 01 عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصرکے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے

Shares: