اوچ شریف: کم پیمانہ پر چلنے والے دو پٹرول پمپ سیل

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) اسسٹنٹ کمشنر کے پٹرول پمپس پر چھاپے ریٹائرڈ ایس پی موٹر وے راو عامر اور ابوبکر نیازی کے کم پیمانہ پر چلنے والے دو پٹرول پمپ سیل ، چیک کرنے پر پیمانہ کافی کم نکلا ، پیٹرول پمپس کو سیل کرنے کے ساتھ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو جیل بھیجا جائے ، عوام کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے چک کہل میں ریٹائرڈ ایس پی موٹر وے راو عامر اور مقامی تاجر ابوبکر نیازی کے پٹرول پمپس پر کم پیمانے اور دو نمبر پٹرول کی فروخت کی عرصہ دراز سے شکایات تھیں ، جس پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی نے ایکشن لیتے ہوئے اوچ شریف کے نواحی علاقے چک کہل کے پٹرول پمپس پر چھاپے مارے اور ابوبکر نیازی پٹرولیم سروس کے پیمانہ کو چیک کیا تو لیٹر میں سے تین پوائنٹس کم تھے

اسی طرح ریٹائرڈ ایس پی موٹر وے راو عامر کے پٹرول پمپ کو چیک کیا تو اس کے بھی لیٹر میں سے دو پوائنٹس کم تھے ، جس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کم پیمانے پر شہریوں کو لوٹنے والے دونوں پمپس کو سیل کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے کہا کہ چک کہل میں ریٹائرڈ ایس پی موٹر وے راو عامر اور مقامی تاجر ابوبکر نیازی کا پٹرول پمپ سیل کردیا ہے ، راو پٹرولیم سروس اور ابوبکر نیازی پٹرولیم سروس کا پیمانہ چیک کرنے پر کافی کم تھا انہوں نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے مافیا کے خلاف آپریشن جاری رہے گا

دوسری جانب اہلیان علاقہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کو چاہیے تھا کہ پیٹرول پمپس کو سیل کرنے کے ساتھ پیٹرول پمپ مالکان کو بھی جیل کی سلاخوں میں ڈالتے تاکہ مافیا کو احساس ہوتا انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان نے پیمانے میں جان بوجھ کر کمی کی ہوئی ہے پٹرول ڈالنے والی مشینوں میں ایک خاص چپ نصب کی جاتی ہے جس سے ریموٹ کنٹرول سے پٹرول کے پیمانہ میں کمی پیشی کی جاتی ہے

اکثر پٹرول پمپوں پر ناقص پٹرول کی فروخت جس سے گاڑیوں کے انجن اور دیگر پارٹس خراب ہو جاتے ہیں، شہریوں نے ڈی سی بہاولپور سے مطالبہ کیا کہ تمام پٹرول پمپوں کو اپنی نگرانی میں پیمانہ اور معیار کو چیک کریں خلاف ورزی پر پٹرول پمپوں کے عملہ کی بجائے مالکان کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں

Leave a reply