اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )احمدپورشرقیہ قلعہ دراورکے قریب عظیم والا میں ڈاکوئوں کی فائرنگ 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اورجبکہ ایک بچی زخمی ہوئی ہے
ریسکیو 1122کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم بہاولپور کو کال موصول ہوئی ہے جس میں کالر نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو لوگوں کو زخمی کر دیا ہے- جس پرریسکیو کنٹرول نے فوری طور پر 1 ایمبولینس روانہ کروا دی ہے،جب سٹاف جائے وقوع پر پہنچاتو 3بندے موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے،

جاں بحق ہونے والوں میں مختیارولدشیرخان بعمر35سال جسے سرمیں گولی لگی ہوئی تھی،روبینہ مائی زوجہ مختیارعمر33سال جسے بایاں بازو اور پیٹ میں گولی لگی ہوئی تھی اور بچہ قدیرولدمختیارعمر6سال جسے پیٹھ میں گولی لگی پائی گئی اور 7سالہ بچی زخمی ہوگئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ریسکیو1122کے مطابق موقع پر موجودلواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہمارے تین بندے موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک سات سالہ بچی زخمی ہوئی ہے جسے ابتدائی طبعی امداد دی گئی ،بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور لاشیں پولیس کے حوالے کردی گئیں

پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغازکردیا ہے

Shares: