اوچ شریف :بکھری چوک پر 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ‘ ایک شخص جاں بحق

اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )بکھری چوک پر 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم ‘ ایک شخص جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے چوک بکھری روڈ پر دو موٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرانے پر ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت محمد طارق ولد محمد بخش قوم پرہار سکنہ جگ پورہ اوچ شریف ہوئی ہے باقی زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کر دیا گیا ہے ،چاروں مضروب قومہ میں ہیں جو انتہائی سیریس حالت میں ہیں

ہسپتال ذرائع کاکہنا ہے کہ زخمیوں کے بچنے کے کم چانس ہیں .

دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف سجاد لغاریاطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ،جنہوں زخمیوں کو علی پورہسپال منتقل کروایا اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو آرایچ سی اوچ شریف منتقل کروایا۔

Leave a reply